21 جنوری، 2019، 12:05 PM
News ID: 3667396
T T
0 Persons

پولینڈ کے نائب وزیر خارجہ ایران پہنچ گئے

21 جنوری، 2019، 12:05 PM
News ID: 3667396
پولینڈ کے نائب وزیر خارجہ ایران پہنچ گئے

تہران، 21 جنوری، ارنا – پولینڈ کی جانب سے امریکہ کے بلائے گئے ایران مخالف اجلاس کی میزبانی کے کچھ دن کے بعد پولیش نائب وزیر خارجہ 'ماچیج لینگ' اپنے ایرانی ہم منصب سے مذاکرات کے لئے تہران پہنچ گئے.

تفصیلات کے مطابق، سنیئر پولیش سفارتکار تہران میں نائب ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ ملاقات کریں گے.
پولینڈ کے نائب وزیرخارجہ ایسے وقت میں ایران کا دورہ کررہے ہیں جب پولینڈ اور امریکہ کی جانب سے ایران مخالف اجلاس کی مشترکہ میزبانی کرنے سے متعلق حکومت ایران نے گزشتہ دنوں پولیش حکومت سے شدید احتجاج کیا تھا.
یاد رہے کہ امریکہ مشرق وسطی میں امن و سلامتی کے نام نہاد موضوع پر ایران کے معاملے پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے. امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے مطابق یہ کانفرنس آئندہ ماہ13 اور 14فروری کو پولینڈ میں کرائی جائے گی.
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے ترجمان یورپی یونین کے مطابق، یورپ کی چیف خارجہ پالیسی فیڈریکا مغرینی اپنی مصروفیات کی وجہ سے ایران مخالف امریکی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گی.
ایرانی وزیر خارجہ نے بھی حالیہ دنوں میں پولینڈ کے دارالحکومت وارساو میں منعقد ہونے والے امریکہ کے ایران مخالف اجلاس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولش حکومت کا یہ اقدام باعث ذلت ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@